ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 ؛ محسن نقوی کی صوبائی وزراء کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم آمد

محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد،کابینہ ارکان کے ہمراہ لاہور قلندر اور کراچی کنگز کا میچ دیکھا ۔

قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے مابین میچ جاری ہے ۔شائقین کرکٹ کا زبردست جوش و خروش ،ہاؤس فل ہوگیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے قذافی سٹیڈیم آمد پر محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا ۔محسن نقوی نے دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، مشیر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی قذافی سٹیڈیم میں محسن نقوی کے ہمراہ تھے ۔

error: Content is protected !!