پرتھ ٹیسٹ میچ ; 8 پاکستانی بیٹرز ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔

 

پرتھ ٹیسٹ میچ چار دن میں آسٹریلیا کی جیت پر اختتام پزیر ہوگیا۔

450رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 89رنز پر آوٹ ہوگئی۔
8پاکستانی بیٹرز ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔

 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے 450 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروع میں ہی پہلی وکٹ گر گئی،پاکستان کے پہلے آوٹ ہونے والے بلے باز عبداللہ شفیق تھے جو 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد پاکستان کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شان مسعود 2رنز بنا کر 17 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہو گئے، تیسرے آنے والے بلے باز امام الحق بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 10رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے،

پاکستان کی تیسری وکٹ 19 رنز کے مجموعی سکور پر گری ۔ پاکستان کے چوتھے پویلین لوٹنے والے بلے باز بابراعظم تھے جو صرف 14رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،پاکستان کا مجموعی سکور صرف 48 تھا۔قبل ازیں آسٹریلیا نے میچ کے چوتھے روز اننگز ڈکلیئر کردی تھی

اور پاکستان کو جیت کیلئے 450رنز کا ہدف دیا تھا،آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز سے کیا۔آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا

تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی،خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی تھی،

خرم شہزاد کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے ، میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ 5 رنز پرگری، لبوشین بھی 18 گیندوں پر 2 رنز بنا کرخرم شہزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔

تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلوی بلے باز سٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ 34 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ قبل ازیں دن کے آغاز پر پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

جس کے نتیجے میں پاکستان کو 216 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیم نے تیسرے روز اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا، دن کے آغاز پر خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا،

جبکہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچل مارش نے پویلین کی راہ دکھائی۔ امام الحق 62 رنز پر نیتھن لائن جبکہ سرفراز احمد محض 3 رنز بنا کر مچل سٹارک کا شکار بنے، سعود شکیل کو 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین چلتا کیا،

عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی چار رنز پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔ دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا

جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگ کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے

اور اس اننگ میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پہلے روز پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

 

error: Content is protected !!