18 ویں سندھ گیمز ; ہینڈ بال، تھرو بال، روپ اسکپنگ بوائز اور گرلز کے مقابلے شروع

18 ویں سندھ گیمز 2024 (ہینڈ بال، تھرو بال، روپ اسکپنگ بوائز اور گرلز کے مقابلے شروع ہوئے گے۔

18 ویں سندھ گیمز کی ڈویژنل ٹیم کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بنظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ نے شرکت کی اور مقابلے منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں ہینڈ بال، تھروبال اور روپ اسکپنگ کے ایونٹس جاری ہیں۔

ہینڈ بال کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جناب احمد علی راجپوت، سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشنتھرو بال ایونٹ کی افتتاحی مہمان خصوصی مسز عبدالرزاق آرائیں

روپ اسکیپنگ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جناب شارق صدیقی سیکرٹری پاکستان روپ اسکیپنگ فیڈریشن

ہینڈ بال، تھرو بال، روپ اسکیپنگ پولز کے لیگ میچز مکمل ہو گئے اور سیمی فائنل اور فائنل میچز 25 فروری 2024 کو منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں 2 بجے کھیلے جائیں گے۔

اس موقع پر مقبول آرائیں صدر ورلڈ تھرو بال فیڈریشن، مسعود اختر، سیکریٹری سندھ ہینڈ بال ایسوسی ایشن عظمت پاشا صدر کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک، عبدالصمد سیکریٹری کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک، ندیم احمد، عائشہ رزاق، سیکریٹری پاکستان ویمن تھرو بال اور ڈویژنل و ضلعی صدر و سیکریٹری بھی موجود تھے۔ .

error: Content is protected !!