جشن آزادی پنجاب انٹرڈویژن آرچری چیمپین شپ 6 اور 7 اگست کو بھوربن میں ہو گی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے 6اور 7اگست 2021ء کوسپورٹس سٹیڈیم بھوربن ، مری میں ”جشن آزادی پنجاب انٹرڈویژن آرچری چیمپین شپ” منعقد کی جارہی ہے جس میں صوبے کے تما م 9ڈویژن سے مرد وخواتین آرچری ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ڈی اوسپورٹس راولپنڈی شاہ منظرفرید کے مطابق چیمپین شپ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،مہمان خصوصی وزیرکھیل پنجاب رائے تیمورعلی خان بھٹی، سیکرٹری سپورٹس فوادہاشم ربانی، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ اور کمشنر راولپنڈی سیدگلزارحسین شاہ انعامات تقسیم کریں گے۔ راولپنڈی ڈویژن آرچری ایسوسی ایشن کے صدر زاہداعوان کی ہدایت پر پاکستان میں بلائنڈ آرچری کے بانی کوچ محمداعجاز اورشفقت نیازی نے ڈی ایس او شمس توحیدعباسی کی زیرنگرانی ٹرائلز کے ذریعے راولپنڈی ڈویژن کی ٹیموں کاانتخاب عمل میں لایاگیا، مرد ٹیم کے لیے ارسلان احمد، محمداویس، نویداحمد، سعد رفیق، ایم افضال اور زین العابدین، خواتین ٹیم کے لئے اقصیٰ نواز، سیدہ فضاء فیصل، نورینہ، فریحہ عباسی اور عاصمہ بتول کومنتخب کیاگیا جبکہ راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نابینا اارچرز کی ایک خصوصی ٹیم بھی سلیکٹ کی گئی جو میدان میں عام کھلاڑیوں کامقابلہ کرے گی، ان بلائنڈ آرچرز میں تنویراحمد، ولیدعزیز، ایم اسامہ، طیب اورسید کاشان شامل ہیں۔

error: Content is protected !!