سلطان اذلان شاہ کپ ؛ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈراء ہوگیا۔

ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈراء ہوگیا۔

فائینل میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کل کھیلا جائیگا۔

پاکستان پوائینٹس ٹیبل پر پانچ میچوں میں مجموعی طور11 پوائینٹس کے ساتھ فائینل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچواں پول میچ 1-1 گول سے ڈراء ہوگیا۔

ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کی جانب سے گول سکور نہ ہوسکا تایم نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف کھیل کے 35ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرنے میں کامیاب رہی

جوکہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر کے ذریعہ پینلٹی کارنر پر کھیل کے 43ویں منٹ میں گول سکور کرکے میچ 1-1 گول سے ڈراء کیا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں،

سلطان اذلان شاہ کپ کا فائینل کل 11 مئی کو پاکستان اور جاپان کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق 5:30 بجے شام کھیلے

error: Content is protected !!