ایس این جی پی ایل نے پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا
فائنل میں ہائر ایجوکیشن کو 8 وکٹوں سے شکست
حسیب اللہ خان کی ناقابل شکست سنچری
ایس این جی پی ایل کے حسیب اللہ خان کی شاندار سنچری ۔
13چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
غنی گلاس کے حسین طلعت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 364 رنز بنانے والے بیٹر رہے۔
ایس این جی پی ایل کے شاہنواز دھانی کی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 19 وکٹیں۔
لاہور 12 مئی، 2024:ء
ایس این جی پی ایل نے پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس نے فائنل میں ہائر ایجوکیشن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے حسیب اللہ خان کی شاندار ناقابل شکست سنچری تھی۔
اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں ایس این جی پی ایل نے ٹاس جیت کر ہائر ایجوکیشن کو بیٹنگ دی جو 45.4 اوورز میں 189 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ایس این جی پی ایل نے 26.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
ایس این جی پی ایل کے بولرز کی عمدہ کارکردگی نے ہائر ایجوکیشن کے بیٹرز کو بڑے اسکور سے باز رکھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی اننگز میں سب سے بڑا اسکور 30 رنز غازی غوری کا رہا۔
محمد جنید اور شاہد عزیز نے25، 25 رنز اسکور کیے۔ بلاول بھٹی37 رنز کے عوض 3 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔محمد علی، شاہنواز دھانی اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
ایس این جی پی ایل کو 190 کے ہدف تک پہنچنے میں دشواری نہیں ہوئی۔ عبداللہ شفیق اور حسیب اللہ خان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 92 رنز کا اضافہ کیا۔
حیسب اللہ خان نے 13چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 101 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔ یہ ان کی ون ڈے کرکٹ ( لسٹ اے ) میں آٹھویں سنچری ہے۔
عبداللہ شفیق نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
غنی گلاس کے حسین طلعت نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 364 رنز اسکور کیے جن میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔
ایس این جی پی ایل کے شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 19 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر رہے۔
مختصر اسکور:
ہائر ایجوکیشن 189 رنز ( 45.4 اوورز ) غازی غوری 30؛ بلاول بھٹی 37 / 3 وکٹ
ایس این جی پی ایل 194 رنز2 کھلاڑی آؤٹ ( 26.3 اوورز ) حسیب اللہ خان 101 ناٹ آؤٹ، عبداللہ شفیق 36
نتیجہ ۔ ایس این جی پی ایل نے 8 وکٹوں سے جیتا۔