ایس اے ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ ؛ لاہور مرحلہ کل شروع ہو گا

ایس اے ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ:لاہور مرحلہ کل شروع ہو گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ 2024 گریڈ ون کے دوسرے مرحلے کا لاہور میں کل (منگل) سے آغاز ہوگا، اس مرحلے میں بھی چار ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بہاولپور،اسلام آباد،پشاور اور لاہور کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن زیر انتظام اورشاہد آفریدی فاؤنڈیشن، پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے جاری چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی میں کھیلے گئے تھے

جس میں ملتان نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔نئے فارمیٹ کے تحت جاری چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے میچز منگل سے ریس کورس پارک لاہور میں شروع ہونگے،

ریجنل ہیڈ پی پی ڈی سی اے لاہور جاوید اشرف کے مطا بق لاہور میں میچوں کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،لاہور میں گریڈ ون کے دوسرے مرحلے کی فاتح ٹیم ملتان سے فائنل کھیلے گی۔

پی پی ڈی سی اے کے جنرل سیکریٹری اور ٹورنامنٹ ڈائرکٹر امیر الدین انصاری کے اعلامیہ کے مطابق منگل کو پہلے روز صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد کا مقابلہ بہاولپور سے ہوگا

جبکہ دوپہر دو بجے پشاور اور لاہور مد مقابل ہونگے۔ 15مئی بروز بدھ کو صبح ساڑھے نو بجے بہاولپور کا مقابلہ لاہور سے اور دوپہر دو بجے اسلام آباد کا مقابلہ پشاور سے ہوگا۔

16مئی بروز جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے پشاور اور بہاولپور جبکہ دوپہر دو بجے لاہور کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا۔

error: Content is protected !!