ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ ؛ پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا دستہ ویتنام پہنچ گیا

ویتنام کے شہر ڈانانگ (Da Nang) میں 14 تا 17 مئی تک کھیلی جانے والی ایشین تائیکوانڈوچیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی کیروگی اورپومزے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا 22 رکنی دستہ ویتنام پہنچ گیا

14 تا15 مئی کو کھیلے جانے والے پومزے ایونٹ کی ٹیم میں امیرحمزہ، شہباز احمد، عادل حسین، مدثر حسین، محمد ممتاز، نائلہ، اقدس اللہ، زینا شیراز اور عثمان سیال کے نام شامل ہیں سید صداقت حسین مینیجر، ماسٹر سیونگوہ چوئے (Master Seongoh Choi) کوچ کے فرائض انجام دیں گے

16 تا 17 مئی کو ہونے والے کیروگی ایونٹ کیلئے شاہ زیب خان، حمزہ سعید، اختشام الحق، ابوبکر صدیق، ملیحہ علی اور منیشا علی قومی ٹیم کا حصہ ہیں

ماسٹر یوسف کرامی ہیڈ کوچ، ناجیہ رسول کوچ، فیصل ندیم بٹ ٹرینر اور عارف محمود فزیو ہوں گے پاکستان تائیکوانڈو

فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) راجہ وسیم احمد، سی ای او عمر سعید، سیکریٹری جنرل مرتضی بنگش بحیثیت آفیشل ٹیم کے ساتھ ہیں ایسین تائیکوانڈ چیمپئین شپ کیلئے قومی تائیکوانڈو ٹیم کیلئے تربیتی کیمپ،

این او سی اور مالی معاونت کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا ہے پی ٹی ایف کے صدر کرنل (ر) راجہ وسیم احمد اور سی ای او عمر سعیداور سیکریٹری مرتضی بنگش 13 مئی کو ایشیاء کی جنرل کونسل میٹنگ میں شرکت کریں گے

جہاں وہ فروری 2025 میں اسلام آباد میں ساتویں ایشین اوپن تائیکوانڈوچیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے بولی پیش کریں گے

ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے پی ٹی ایف کے صدر راجہ وسیم احمد کاکہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے غیر ملکی اور قومی کوچز کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ حاصل کی ہے

مجھے پومزے اور کیروگی میں کھلاڑیوں سے اچھے نتائج کی توقع ہے رواں سال تھائی لینڈ میں اکتوبر 2024 میں شیڈول انڈور مارشل آرٹس گیمز میں بھی ہماری ٹیم حصہ لے گی

error: Content is protected !!