وزیراعظم یوتھ پروگرام، بلوچستان ہینڈبال صوبائی لیگ کی اختتامی تقریب

وزیراعظم یوتھ پروگرام، بلوچستان ہینڈبال صوبائی لیگ کی اختتامی تقریب

لڑکیوں میں لورالائی اور لڑکوں میں کوٸٹہ کی ٹیم نے چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا

وزیراعظم پاکستان کا یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ کو تراشنے کیلئے اچھا اقدام ہے، سیکریٹری فشریز میر عمران گچکی

کوٸٹہ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار اور یونیورسٹی آف لورالائی کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے وزیراعظم یوتھ پروگرام بلوچستان ہینڈبال صوبائی لیگ کی اختتامی تقریب کوئٹہ کے ایوب سپورٹس کمپليکس میں منعقد کی گئی

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری فشریز میر عمران گچکی تھے جبکہ اعزازی مہمان وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ تھے

اس موقع پر ان کے ہمراہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین، ڈائریکٹر سپورٹس لسبیلہ یونیورسٹی جنید خان، پروگرام مینجر اکمل خلجی، ڈائریکٹر سپورٹس بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار وقار حضور، ڈائریکٹر سپورٹس میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی عرفان احمد،

ڈائریکٹر سپورٹس بیوٹمز مسعود احمد کاسی، بلوچستان والی بال ایسوسی ایشن کے صدر بلال خان کاکڑ، سہیل احمد، حاجی قاسم و دیگر موجود تھے،

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا ٹیلنٹ کو تراشنے کیلئے یہ ایک اچھا اقدام ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت منعقدہ لیگ میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے آگے جاسکتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ہینڈ بال ایسوسی ایشن کی کاوشوں کی بدولت صوبے میں ہینڈ بال کا کافی رجحان ہے، کرکٹ فٹبال کے علاوہ دیگر کھیل میں ہمارے صوبے کے کھلاڑی دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ محکمہ کھیل بلوچستان تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے یکساں ترجیح دے رہا ہے

اس موقع پر مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کیش انعام، ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئے، لڑکیوں میں لورالائی نے پہلی، کوئٹہ نے دوسری اور سبی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی

جبکہ لڑکوں میں کوئٹہ نے پہلی، خضدار نے دوسری اور لورالائی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 1 لاکھ 20 ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 60 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 36 ہزار روپے انعام دیا گیا۔

تعارف: News Editor