خواجہ اظہار الحسن اور صادق افتخار کا قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں نیشن کپ میں شرکت کیلئے کیمپ جاری ہے۔

اس دوران نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے سرپرست اعلی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے خواجہ اظہار الحسن اور ایم این اے صادق افتخار نے کیمپ میں موجود پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی اور آفیشلز و کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ہاکی لیجنڈ شہباز احمد سینئر،اولمپین انجم سعید، انٹرنیشنل مبشر مختار اور انٹرنیشنل ایمپائر سہیل جنجوعہ بھی موجود تھے۔

کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران ایم این اے خواجہ اظہار الحسن نے قومی ٹیم کی سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ 13 سال بعد ایشیا جے بڑے ایونٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

خاص طور پر نا مساعد حالات جے دوران جب کھلاڑیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹ جے دروازے بند ہیں اور فنڈز کی عدم فراہمی ہے ایسے میں سلور میڈل جیتنا قوم کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تربیتی میں آنے کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ ایف آئی ایچ کے نیشن کپ میں اپنے جوہر دکھا کر رینکنگ نزید بہتر کرسکیں۔ میں بحیثیت ایم این اے قومی اسمبلی کے فلور میں قومی ٹیم کیلئے آواز اٹھاؤں گا۔

قومی ہیروز کیلئے ڈیپارٹمنٹس کے دروازے کھلنے چائیں تاکہ وہ بہتر انداز میں روزگار بھی کمائیں اور ملک و قوم کا نام بھی روشن کریں۔

error: Content is protected !!