بین الصوبائی ویمنزسافٹ بال چیمپیئن شپ کیلئے ٹیم سندھ کے ٹرائلز24 مئی کو ہوں گے۔ڈاکٹرفرحان عیسی
سندھ کیجانب سے بہترین پرفارمنس کرنے والی کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈزدیں گے۔ صدر سندھ سافٹ بال
کراچی۔ سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 30 مئی تا یکم جون تک کھیلی جانے والی بین الصوبائی ویمنزسافٹ بال چیمپیئن شپ کیلئے
سندھ سافٹ بال ٹیم کے ٹرائلز مورخہ 24 مئی بروز جمعہ سہ پہر چار بجے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) فٹبال اسٹیدیم نزد آغا خان جماعت خانہ کھارادر میں منعقد ہوں گے
اس ضمن میں ایسوسی ایشن کی ویمنز ونگ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ہما بخاری کی سربراہی میں تہمینہ آصف، محمدناصر، شاہد آفتاب اور فراز اعجاز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
جو حتمی ٹرائلز اور تربیتی کیمپ کے بعد چیمپئین شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی ایس ایس اے کے صدرڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ کو بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپیئن شپ کی میزبانی ہم پر اعتماد کا اظہارہے ہماری کوشش ہوگی
کہ مذکورہ ایونٹ کا شایان شان طریقے سے انعقادکیاجائے تاکہ یہ ایک یادگاری اور قابل تقلید چیمپیئن شپ ہو ڈاکٹر فرحان عیسی کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو رہائش، طعام، ٹرانسپورٹ و دیگرسہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے
چیمپئین شپ میں سندھ کیجانب سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے