انٹر میڈیا ویلکم ٹی ٹوئینٹی ولڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل جیو نیوز اور اے آروائی نیوز کے درمیان اج کھیلا جائے گا

انٹر میڈیا ویلکم ٹی ٹوئینٹی ولڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل جیو نیوز اور اے آروائی نیوز کے درمیان اج کھیلا جائے گا

پہلے سمی فائنل میں اے آر وائی نیوز نے سجاس بلو کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے سمی فائنل میں جیو نیوز کے پہاڑ جیسے ہدف 195 رنز جواب میں ٹوئینٹی فور نیوز پندرہویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی

صحافیوں کے لئے صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا کھیل کے بارے میں ان کے علم میں اضافے کا سبب بنتا ہے، سابق ڈی جی کراچی ڈویلیمنٹ اتھارٹی

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)

سندھ یوتھ اسپورٹس اور دی آر پاکستان کے زیر اہتمام ایسٹرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری انٹر میڈیا ویلکم ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سمی فائنل میں سجاس بلوز،اے آر وائی کے بولرز کا سامنا نہ کرسکی،

پوری ٹیم بارہویں اوور میں 48 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مجاہد سولنگی کے علاؤہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا مجاہد سولنگی نے 12 رنز اسکور کئے، جواب میں اے آروائی نیوز نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر آٹھویں اوور میں حاصل کرکیا،

دانش 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے تاہم دانیال لطیف 2.5 اوور میں چار رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دوسرے سمی فائنل میں جیو نیوز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے،

اظہر خان نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ صرف 36 گیندوں پر جارحانہ 56 رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،

ہدف کے تعاقب میں ٹوئینٹی فور نیوز کی پوری ٹیم پندرہویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سابق ڈائریکٹر جنرل و ممبر ایڈمنسٹریشن کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نوید انور صدیقی اظہر اسحاق نے اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم اور

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی کے ہمرہ دوسرے سمی فائنل کے بہترین کھلاڑی اظہر اسحاق کو جبکہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن زون ٹو کے صدر جمیل احمد نے پہلے سمی فائنل کے بہترین کھلاڑی دانیال لطیف کو ایوارڈ سے نوازا۔

اس موقع پر نوید انور کا کہنا تھا کہ صحافی دوسروں کے کھیل پر جب تنقید کرتے ہیں تو اسے مثبت لینا چاہیے تاہم صحافیوں کے خود کھیلنے سے ان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے

error: Content is protected !!