ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ۔سعودی عرب کے سفیر کا خصوصی ویڈیو پیغام ۔ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات
انشاءاللہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ جیتے گی ۔ پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا جشن منائیں گے
2جون،2024
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے اور پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا جشن منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔ سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال حج پر ہماری شاہی مہمان ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے بھی دعا گو ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف کھیلےگی،
اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گی۔گروپ سٹیج کے بعد،گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔