ٹی 20 ورلڈ کپ ؛ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقی بولرز نے سری لنکن بلے بازوں کو دھول چٹا دی، پوری سری لنکن ٹیم 20 ویں اوور میں صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقا نے 78 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کوئنٹن ڈی کاک 20 رنز کیساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں رضا ہینڈرکس 4،

کپتان ایڈن مارکرم نے 12 اور ٹرسٹن سٹبس 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہینرک کلاسن 19 اور ڈیوڈ ملر 6 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 2 جبکہ داسن شاناکا اور نووان تھشارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں سری لنکا کے کپتان وینندو ہسارنگا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس 19 رنز کیساتھ نمایاں رہے ،

اینجلو میتھیوز 16 ، کمندو مینڈس 11، داسن شاناکا 9، چرتھ اسالانکا 6 اور پتھم نسانکا 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ہسارنگا، سدھیرا سماراوکرما، متھیش پتھیرانا اور نوان تھشارا کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کے آنرک نوکیے نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیگیسو رباڈا اور کیشو ماہراج نے 2، 2 جبکہ اوٹنیل بارٹمین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون: جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایڈن مرکرام کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ترستن اسٹبس، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، انرک نورٹجی، اور اوٹنیل بارٹمین شام ہیں۔

سری لنکا پلیئنگ الیون: سری لنکا کی ٹیم میں ونندو ہسارنگا کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں پتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدھیرا سماراوکرما، کمندو مینڈس، چرتھ اسالنکا، اینجلو میتھیوز، دسن شناکا، مہش تھکشانا، متھیشا پتھیرانہ اور نوون تھشارا شامل ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto