سندھ چیس ایسوسی ایشن کے انتخابات،تمام عہدیداران بلامقابلہ چار سال کیلئے منتخب

کراچی( )سندھ چیس ایسوسی ایشن کے انتخابات سندھ اسپورٹس بورڈ کے آبزرور سید اعجاز حسین زیدی اور پاکستان چیس فیڈریشن کے نمائندے سروش احمد کی نگرانی میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے جس میں آئندہ چار سال کے لئے عہدیداروں کو منتخب کیا گیا، الیکشن کے موقع پر کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، شہید بے نظیرآباد ، سکھر ،اور لاڑکانہ کے صدر سیکرٹری نے شرکت کی ، الیکشن میں تمام عہدیداران بلا ممقابلہ چار سال کے لئے منتخب کر لئے گئے جن میں ایاز موتی والا صدر،سینئرنائب صدر میاں طارق، شبیر گل، شہزاد خان،محمدمرادپیرزادہ،رشید بھٹی،اصغر علی چنہ،جنرل سیکریٹری سعدیہ قریشی ،جوائنٹ سیکرٹری معیز احمد،فنانس سیکرٹری ذوالفقار حسین،انفارمیشن سیکرٹری عامر کفایت، تھے الیکشن کمشنر فاطمہ زہرہتھیں اسموقع پر نومنتخب صدر ایاز موتی والا نے کہا کہ سندھ میں چیس کے کھیل کے فروغ میں مل کر کام کریں گے اور سندھ چیس ایسوسی ایشن ہر ڈیژون میں چیمپین شپ منعقد کرائےگی اور سندھ چیمپیئن بھی منعقد کرائی جائے گی،اس موقع پر نومنتخب سیکریٹری سیدیہ قریشی نے تمام ڈویژن سے آنے والے عہداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں جو اعتماد کیا ہے انشااللہ اس اعتماد پر پورا اتریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،

error: Content is protected !!