قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ جب تک اگر مگر ختم نہیں ہوتا ہمت نہیں ہاریں گے، کم بیک کرسکتے ہیں۔
نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے خلاف میچز میں ہماری شاٹ سلیکشن اور فیصلے ٹھیک نہ تھے۔ بھارت کے خلاگ غلط وقت پر غلط شاٹ کھیلا گیا جس کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہم بطور ٹیم ہارے ہیں، انفرادی طور پر کسی کو نہیں کہہ سکتے۔ بھارت سے میچ ہارنا امریکا کے خلاف شکست سے زیادہ دکھ دیتا ہے، دو شکستوں کے بعد ہر کوئی کافی مایوس ہے۔
قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ اگر ہم ٹھیک وقت پر ٹھیک فیصلے لیں تو چیزیں آسان ہوں گی۔ اسٹرائیک ریٹ پر سارا نزلہ بابر اور رضوان پر آجانا ہے، اگر اچھی پارٹنرشپ نہ ہو سکے تو پھر دباؤ میں آجاتے ہیں۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ دو شکستوں کے بعد ہر کوئی کافی مایوس ہے، انڈیا سے میچ ہارنا امریکا کیخلاف شکست سے زیادہ دکھ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری شاٹ سلیکشن ٹھیک نہ تھی جس کی وجہ سے 6 کا رن ریٹ 10 پر چلا گیا، ہم 15 ویں اوور تک ٹھیک کھیل رہے تھے۔
پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم بطور ٹیم ہارے ہیں، انفرادی طور پر کسی کو نہیں کہہ سکتے، دونوں میچز میں ہماری شاٹ سلیکشن اور فیصلے ٹھیک نہ تھے، غلط وقت پر غلط شاٹ کھیلے گئے جس کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا۔