آرسی اے پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری میں شروع ہو گا۔

 

آرسی اے پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری میں شروع ہو گا۔

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بحالی کے بعد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر کی ہدایت پر کلب کر کٹ کی بحالی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اس سلسلے کا پہلا فیز ساتوں زونز میں ٹورنامنٹ منعقد کئے جا رہے ہیں

جس کا آغاز زون دو سے کر دیا گیا ہے جبکہ زون ایک، تین ،چار،پانچ ،چھ اور سات میں اگلے ہفتے سے ٹورنامنٹ کرائے جائینگے دوسرے فیز میں کراچی کی سطح پر کلب کا ٹورنامنٹ منعقد کرانے کے لئے چیر مین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس نے اعلان کیا ہے

کہ آرسی اے کراچی پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری میں شروع کیا جا رہا ہے جس میں آرسی اے کراچی کےوہ تمام رجسٹر ڈ کلب شرکت کر سکتے ہیں جنہوں نے اپنے رجسٹریشن فارم آر سی اے کراچی آفس نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جمع کرا دیئے ہیں

ان کلبس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی سے فون نمبر 0300 2112727 پر رابطہ قائم کریں۔

 

 

error: Content is protected !!