ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کی جانب سے دیا جانے والا 107 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
محمد رضوان نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی،کپتان بابر اعظم 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 12 گیندیں کھیل کر 6 رنز بناسکے ، فخر زمان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کینیڈا کی جانب سے ڈلون ہیلی گرنے 18 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ایرون جانسن نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کلیم ثنا 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان سعد بن ظفر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کینیڈا کے تین کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سعد بن ظفر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کا سکواڈ: محمد رضوان (وکٹ کپپر)، صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد عامر۔
کینیڈا کا سکواڈ: آرون جانسن، نونیت دھالیوال، پرگٹ سنگھ، رویندرپال سنگھ، نکولس کرٹن، شریاس مووا (وکٹ کیپر)، دلون ہیلیگر، سعد بن ظفر (کپتان)، کلیم ثنا، جنید صدیقی، جیریمی گورڈن۔