ٹی 20 ورلڈ کپ ؛ نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو نو وکٹ سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف یوگنڈا کی پوری ٹیم 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر یوگنڈا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی دعوت پر یوگنڈا نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن بیٹرز کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ یوگنڈا کی پوری ٹیم 18.4 اوورز ہی کھیل سکی اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

یوگنڈا کی پہلی وکٹ ایک رن پر ہی گر گئی۔ صرف کنیتھ ویسوا نے 11 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکا جبکہ 3 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے شاندار باؤلنگ کی اور 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور رچن رویندا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لوکی فرگوسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یوگنڈا کے 40 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر 5.2 اوورز میں 41 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ہیلن نو رنز بنا کرآئوٹ ہوئے، ڈیون 22 رنز بنا کر نمایاں رہے،

نیوزی لینڈ اسکواڈ ; نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے تھے، فن ایلن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جمی نیشم، مچل سینٹنر، رچن رویندا، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی سکواڈ کا حصہ تھے۔

یوگنڈا کا اسکواڈ ; یوگنڈا کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض برین مسابا سرانجام دے رہے ہیں، راجر موکاسا، سمن سیسازی، روبنسن اوبایا، ریاضت علی شاہ، الپیش رامجانی، دنیش ناکرانی، جما میاگی، کنیتھ ویسوا، کوسمس کیوتا اور فرانک نسوبوگا سکواڈ کا حصہ ہیں۔

error: Content is protected !!