ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
کینگروز کی سیمی فائنل تک کی رسائی اب بنگلادیش کے ہاتھوں میں ہے۔
پیر کو ہونے والا ٹورنامنٹ کا 51واں میچ کے آغاز میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 206 رنز کے تعاقب آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی،
ٹریوس ہیڈ کی 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز بھی آسٹریلیا کو شکست سے نہ بچاسکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کپتان مچل مارش 37، گلین میکسویل 20، ٹِم ڈیوڈ 15، ڈیوڈ وارنر 6، مارکس اسٹوائنس 2 اور میتھیو ویڈ 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔پیٹ کمنز 11 اور مچل اسٹارک 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3، کلدیپ یادو نے 2 جبکہ جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے تھے۔
کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے مچل اسٹارک کے ایک اوور میں 29 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رشبھ پنت 15 رنز بناسکے، شیوم دوبے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاردک پانڈیا 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے چار اوورز میں 45 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، مارکس اسٹونس دو اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
انڈیا پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، ویراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رویندرا جدیجا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ
آسٹریلیا پلیئنگ الیون: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش (کپتان)، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ