چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اچھی پرفارمنس کے لیے کھلاڑیوں کو بہتر تربیت اور سہولیات دینے کا فیصلہ کیا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان آئندہ ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کا پروگرام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ندیم خان کوچز کی مشاورت سے این سی اے اور ہائی پرفارمنس سینٹرز کے لیے پروگرام تیار کر رہے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے کام کیا جائے گا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کے لیے جونیئر کوچز بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماضی کی طرح کھلاڑیوں کو بالنگ، بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کی تربیت دی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت کوالٹی سپنر، آل راؤنڈر اور پاور بیٹرز کی بھی کمی کا سامنا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو فیلڈنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے جس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کیا جائے گا۔