نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ ؛ کراچی یونائیٹڈ اور کراچی سٹی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ ؛ کراچی یونائیٹڈ اور

کراچی سٹی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں جاری نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 میں گروپ اے سے کراچی یونائیٹڈ جبکہ گروپ بی سے کراچی سٹی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

دن کے پہلے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے ہائی لینڈرز کو 2-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ کراچی یونائیٹڈ کی جانب سے عمارہ اور سارہ نے ایک ایک گول اسکور کیا

دوسرے میچ میں کراچی سٹی ایف سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور لیگیسی ڈبلیو ایف سی کو 3-0 سے شکست دی۔ نادیہ خان دو گول کے ساتھ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جبکہ سوہا نے ایک گول کیا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!