دینی مدراس پیغام امن کھیلوں کےذریعے پھیلا رہے ہیں ; امیدوار قومی اسمبلی اصغرعلی مبارک

 

دینی مدراس پیغام امن کھیلوں کےذریعے پھیلا رہے ہیں ; امیدوار قومی اسمبلی اصغرعلی مبارک

راولپنڈی ; کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام پھیلایا جاسکتا ھے دینی مدارس کے ذریعے امن کاپیغام دیا جارہاہے خوشی ہےکہ آج کا طالب علم تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں صحت مند دماغ کے لئے صحتمند جسم ضروری ہے

ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے56 راولپنڈی کے امیدوار قومی اسمبلی اصغرعلی مبارک ایڈوکیٹ اورسفیر امن پیر سید اظہار

شاہ بخاری نے بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ ڈھوک حسو راولپنڈی کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع سفیر امن پیر سید اظہار بخاری نےکہا اصحتمند زندگی کے لئے کھیلوں میں شرکت کرنا ضروری ہے

اچھی روایت ھے کہ اب دینی مدارس کے ذریعے امن کاپیغام کھیلوں کے ذریعے بھی عام ہورہا ہے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56راولپنڈی اصغر علی مبارک ایڈوکیٹ ھائی کورٹ نےکہا کہ علاقے میں کھیلوں کے مزید مقابلوں کی سرپرستی کی جائے

دینی مدارس کے ذریعے امن کاپیغام ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے کا سبب بنے گا انہوں نے کہا کہ ھاکی کا انتخابی نشان نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف مائل کرنے میں معاون ثابت ہو گا

اس موقع انہوں نے پیر سید اظہار شاہ بخاری کےہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کئے وننگ اسٹروک کھیلنے والے کھلاڑی کواصغرعلی مبارک کی جانب کیش پرائز دیا گیا.

 

 

error: Content is protected !!