سپورٹس جرنلسٹ عبدالغفار خان باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر
پشاور: ڈسٹرکٹ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن نے نوجوان صحافی اور کرکٹ کمنٹیٹر عبدالغفار خان کو میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کھیلوں کے حلقوں اور کلب صدور نے کہا ہے کہ یہ اقدام باجوڑ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ عبدالغفار خان کے پاس ریڈیو پاکستان پر کرکٹ کمنٹری کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ اسلام آباد کے ایک معروف اسپورٹس جرنلسٹ بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عبدالغفار خان کی تقرری سے باجوڑ میں میچز کی میڈیا کوریج کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کو بھی حکومتی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
عبدالغفار خان نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باجوڑ میں کرکٹ اور کرکٹرز کی ترقی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔