کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر شائقین کو خوش کردیا


جمیکا (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے معروف کرکٹر جو میدان کے اندر اپنے چھکوں اور میدان کے باہر اپنی دلچسپ حرکات کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں مشہور ہیں نے حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک گاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں، اس طرح کی اکثر تصاویر آسڑیلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر شیئر کرتے ہیں، تصویر کیساتھ کرس گیل نے لکھا ہے "Imma pull up baby…”,جس کے جواب میں ڈیوڈ وارنر نے لکھا ہے کہ یہ تو لگتا ہے کہ میری ٹائپ کی کار ہے ، یاد رہے کہ کرس گیل اور وارنر آئی پی ایل میں بھی ساتھ تھے اور اس لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد دونوں مالدیپ میں بھی اکٹھے تھے اسی طرح وارنر کو بھی ان کی اہلیہ نے ایک ویڈیو ٹیگ کی ہے جس میں وہ کچن میں کھانے پکانے میں مصروف ہیں ، کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے دوران میدان کے اندر تو شائقین کو زیادہ خوش نہیں کر سکے تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر شائقین کو خوش کر دیا ہے۔

error: Content is protected !!