پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور 4 ستمبر 2024:
ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ جمعرات، 5 ستمبر سے ملک بھر کے چھ ریجنز ایبٹ آباد، بہاولپور، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور سیالکوٹ میں شروع ہوگا۔
دریں اثنا، ٹورنامنٹ 8 ستمبر کو آٹھ ریجنز آزاد جموں و کشمیر ( اے جے کے) ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، لاڑکانہ، پشاور اور کوئٹہ ریجنز میں شروع ہوگا۔
راولپنڈی ریجن اور لاہور ریجن میں انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ کے میچز 12 ستمبر سے شروع ہوں گے۔
مجموعی طور پر 103 ضلعی/ زونل ٹیمیں ملک کے 16 ریجنز میں 255 تین روزہ میچز کھیلیں گی جبکہ ٹورنامنٹ میں 1500 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔
یہ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2024-25 کے لیے ٹیلنٹ فراہم کرے گا جہاں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔