اظہر محمود انگلش بائولرز کے کوچ مقرر

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اظہر محمود کی بطور کوچ خدمات حاصل کرلیں۔میزبان ملک کی سلیکشن کمیٹی نے 3 میچز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔منتخب کھلاڑیوں میں آئن مورگن(کپتان)، معین علی، جونی بیئر سٹو، ٹام بینٹم، سام بلنگز، ٹام کیورن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلان، عادل رشید، جیسن روئے اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔

انگلینڈ نے کوچنگ سٹاف میں اظہر محمود کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، پاکستان کے سابق آل راؤنڈر باؤلنگ کوچ جون لیوس کی معاونت کریں گے، ہیڈ کوچ گراہم تھارپ ہوں گے جب کہ اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ، بیٹنگ کوچ مارک تریسکوتھک ہوں گے، پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی۔

error: Content is protected !!