وائٹ بال کھلاڑیوں کے لیے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کاآغاز اتوار سے ہو گا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)مینز وائٹ بال کھلاڑیوں کے لیے پری سیزن ٹریننگ کیمپ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہوگا مذکورہ کیمپ کے پریکٹس میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کیمپ کی نگرانی این ایچ پی سی کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کرے گا جس کی سربراہی انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کے سربراہ ثقلین مشتاق کریں گے۔

کیمپ میں 26 کھلاڑی حصہ لیں گے جس کے لیے کھلاڑی کل سے اکٹھا ہونا شروع ہو جائیں گے۔ کیمپ میں مجوزہ کوویڈ 19 ایس او پیز کا مشاہدہ بھی کیاجائے گا۔

کیمپ کے دوران ، کھلاڑی اپنی فٹنس اور کرکٹ کی تکنیک پر کام کریں گے۔ کھلاڑیوں کی تیاری پر خاص زور دیا جائے گا تاکہ اگلے مہینے سے شروع ہونے والے سفید گیند کے بین الاقوامی کرکٹ سیزن کی تیاری ممکن ہو سکے۔

ویسٹ انڈیز سے واپس آنے والے وائٹ بال کھلاڑیوں کو چند دن آرام کے بعد کیمپ میں شامل ہونے کے لیے کہا جائے گا۔

وائٹ بال کھلاڑی کیمپ میں شرکت کریں گے:

سلمان علی آغا (سدرن پنجاب) ، ارشد اقبال (خیبر پختونخواہ) ، دانش عزیز (سندھ) ، فخر زمان (خیبر پختونخواہ) ، عماد وسیم (ناردرن) ، افتخار احمد (خیبر پختونخواہ) ، امام الحق (بلوچستان) ، خوشدل شاہ (سدرن پنجاب) ، حارث رؤف (ناردرن) ، حسین طلعت (سدرن پنجاب) ، محمد حارث (وکٹ کیپر) خیبر پختونخواہ ، محمد حسنین (سندھ) ، محمد نواز (ناردرن) ، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخواہ) ، شاداب خان ( ناردرن) ، شرجیل خان (سندھ) ، صہیب مقصود (سدرن پنجاب)

نیٹ سیشن اور پریکٹس میچز کے دوران مدد کے لیے اضافی کھلاڑی:

ابرار احمد (سندھ) ، ذیشان اشرف (سدرن پنجاب) ، روحیل نذیر (ناردرن )، عمران رندھاوا (سدرن پنجاب) ، رضا علی ڈار (سنٹرل پنجاب) ، احمد بشیر (سنٹرل پنجاب) ، محمد الیاس (سدرن پنجاب) ، محمد اخلاق (سنٹرل پنجاب) ، محمد عمران (خیبر پختونخواہ)

کیمپ شیڈول – پہلا ہفتہ:

22 اگست-سیناریوبیس 50 اوور پریکٹس میچ۔
23 اگست – دوپہر میں فٹنس اور کنڈیشننگ سیشن
24 اگست-سیناریو بیس 50 اوور پریکٹس میچ۔
25 اگست – اسکل پریکٹس سیشن
26 اگست – دوپہر میں فٹنس ، کنڈیشننگ سیشن
27 اگست-سیناریو بیس 50اوور پریکٹس میچ۔

error: Content is protected !!