نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز زیم افرو ٹی 10 میں پہلے سفر کو تیار

نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز زیم افرو ٹی 10 میں پہلے سفر کو تیار

ہرارے (سپورٹس لنک) نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز زیم افرو ٹی 10 میں اپنے پہلے سفر کو تیار ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا۔

میکس 60 کیمن آئی لینڈز ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اسٹرائیکرز فرنچائز جو ٹی 10 میں بڑی ٹیموں میں سے ایک کے طور پر شناخت رکھتی ہے۔

زیم افرو ٹی 10 کے لئے اپنے اسکواڈ میں اکھلیش بوڈگم اور بلیسنگ مزاربانی جیسے اسٹار کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔

یہ کھلاڑی ٹیم کو زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ جیتنے کے امکانات کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے اور مضبوط این وائی لاگوس اسٹرائیکرز لائن اپ کو سپورٹ دیں گے۔

آمدہ زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ میں نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز کے ذریعے نمایاں اثر ڈالنے سے متعلق کرتے ہوئے ٹیم کے مالک ساگر کھنہ نے کہاکہ 90 منٹ میں ہماری ٹیم کو محظوظ، پرجوش اور اچھی کارکردگی پیش کرنا ہوگی تاکہ ٹرافی جیتنے کے امکانات آسان ہوجائیں۔

ہمارا اسکواڈ ان توقعات پر پورا اترنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ایک اور سنسنی خیز سیزن کا آغاز کرتے ہوئے جوش و خروش لانے کا وعدہ کرتا ہے۔ نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز کی ٹیم میں اوشکا فرنینڈو، نجیب اللہ زدران اور تھیسارا پریرا سمیت اعلیٰ بین الاقوامی ٹیلنٹ شامل ہیں۔

تعارف: News Editor