کلاس فور ملازم کی پراسرار چھٹی نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو مشکل میں ڈال دیا

کلاس فور ملازم کی پراسرار چھٹی نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو مشکل میں ڈال دیا

پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ہاسٹل میں تعینات کلاس فور ملازم کی پراسرار چھٹی ڈائریکٹوریٹ کیلئے بڑا مسئلہ بن گیا جس میں اکیس دن بعد اہلکار ڈیوٹی پر آگیا اور بعد ازاں میڈیکل کی کاغذات لیکر آگیا جنہیں تاحال منظور نہیں کیا گیا

، سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع کے مطابق ہاسٹل میں تعینات چوکیدار نے ایک ماہ قبل رات کو پیٹ میں تکلیف کی شکایت کردی جس کے اطلاع پر اہلکاروں نے میڈیکل ایمبولینس کو طلب کرلیا

تاکہ اسے ہسپتال لے جایا جاسکے تاہم متعلقہ اہلکار ہسپتال جانے کے بجائے گھر چلے گئے اور اکیس دن تک غیر حاضر رہے اور یہی ظاہر کیا کہ وہ بیمار ہیں.جس کی اطلاع پر ایڈمنسٹریٹر نے اس کی منظوری دی تھی

بعد میں متعلقہ اہلکار کے پرائیویٹ سکول میں جانے کی اطلاعات آئی جس کے بعد ان سے جواب طلبی کی گئی جس پر متعلقہ اہلکار نے اپنے لئے میڈیکل کاغذات مکمل کرائے جنہیں بعدازاں جمع کروایاگیا

جس کے بعد سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ملازمین نے ا س حوالے سے شکایت کی اسی بناءپر اب سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں میڈیکل پر جانے والے تمام ملازمین کو میڈیکل بل فوری جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں.

 

error: Content is protected !!