ریم ایفر ٹی 10 میں بنگلہ ٹائیگرز، ہرارے بولٹس اور نیو یارک لاگوس فاتح

ریم ایفر ٹی 10 میں بنگلہ ٹائیگرز، ہرارے بولٹس اور نیو یارک لاگوس فاتح

ہرارے ; زمبابوے کے شہر ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے سیزن 2 کے افتتاحی روز جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز،

ہرارے بولٹس اور نیویارک اسٹرائیکرز لاگوس نے اپنے اپنے ابتدائی میچوں میں کامیابی حاصل کرلی۔ بولرز میں رچرڈ گلیسن نے 8 رنز دیکر 3 اور ایڈم ملن نے 9 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے میچ میں ڈربن وولوز نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار آغاز کیا جس میں شرجیل خان (29) اور مارک چیپمین (38) نے سب سے زیادہ رنز بنائے جس کی بدولت ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بناسکی۔

ایڈم ملن کی شانداربالنگ کی بدولت مخالف ٹیم زیادہ اسکور نہ کرسکی انہوں دو اوور می صرف 9 رنز دیکر 1 وکٹ حاصل کی۔
دن کے دوسرے میچ میں حضرت اللہ زازئی (44) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

زازئی اور محمد شہزاد (13 ناٹ آوٹ) نے جلد ہی نصف سنچری کی شراکت قائم کی جبکہ سری لنکا کے کوشل پریرا اور کپتان سکندر رضا نے باؤنڈری لگا کر کھیل کا اختتام کیا۔

رچرڈ گلیسن نے تین وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت ہرارے بولٹس نے اسیمپ آرمی کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز تک محدود کردیا۔ گلیسن نے اپنے دو اوورز میں 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بولٹس کی شروعات اگرچہ اچھی نہ تھی اور انہوں نے کچھ ابتدائی وکٹیں کھو دی تھیں اور آدھی اننگز ہونے کے بعد بولٹس 45 رنز پر 5 وکٹوں کھوچکے تھے

تاہم اس مرحلے پر جیمز نیشم (30 رنز ناٹ آؤٹ) اور جارج منسی (33 رنز ناٹ آؤٹ) کی جوڑی نے انہیں مشکل سے نکالااور 24 گیندوں پر 60 رنز کی تیز رفتار بلے بازی کرکے ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلادی ۔ اس وقت کھیل کی 3 گیندیں باقی تھیں ۔

افتتاحی دن کے آخری میچ میں بلوایو بریو جیگوارز نے پہلے بیٹنگ کی اور کوبی ہرفٹ (31)،کارلوس بریتھ ویٹ (34) اور ویسلے مادھویرے (16 ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کو اچھا آغاز دیا بنورا فرنینڈو (1/11) کی کفایت شعاری بولنگ کی بدولت بریوز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز جاسک۔

جواب میں نیو یارک اسٹرائیکرز لاگوس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ جنوبی افریقا کے راسی وان ڈیر ڈوسن اور اویشکا فرنینڈو نے 6 اوورز میں 79 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

وان ڈیر ڈوسن نے سیزن 2 کی پہلی نصف سنچری 8 ویں اوور میں مکمل کی جس کے بعد وہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد ریان برل (11 ناٹ آؤٹ) اور تھیسارا پریرا ( 4 ناٹ آؤٹ) کی جوڑی نے ٹیم کی مدد کرتے ہوئے اسے 7 وکٹوں سے کامیابی سے ہمکنار کردیا۔

تعارف: News Editor