بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ ; اینگرو ڈولفنز نے نور پور لائنز کو 16 رنز سے ہرادیا۔

بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں اینگرو ڈولفنز نے نور پور لائنز کو 16 رنز سے ہرادیا۔

ٹورنامنٹ میں یہ اینگرو ڈولفنز کی پہلی کامیابی لیکن شکست کے باوجود نور پور لائنز نے ایلیمنیٹر میں جگہ بنالی۔

25 ستمبر کو پہلے ایلیمنیٹر میں نورپور لائنز کا مقابلہ الائیڈ بینک اسٹالیئنز سے ہوگا۔

24 ستمبر کو کوالیفائر میچ یوایم ٹی مارخورز اور لیک سٹی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ڈولفنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 326 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عمر امین 75 اور محمد اخلاق 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لائنز نے جواب میں 8 وکٹوں پر 310 رنز بنائے۔

روحیل نذیر اور خوشدل شاہ کی نصف سنچریاں۔

خوشدل شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کے پانچ پانچ چھکے۔

24 ستمبر کو کوالیفائر میچ یوایم ٹی مارخورز اور لیک سٹی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

25ستمبر کو پہلے ایلیمنیٹر میں نور پور لائنز کا مقابلہ الائیڈ بینک اسٹالیئنز سے ہوگا۔

——————————————

فیصل آباد 23 ستمبر ; نوازگوھر

بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں اینگرو ڈولفنز نے نور پور لائنز کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
یہ اس ٹورنامنٹ میں ڈولفنز کی پہلی کامیابی ہے تاہم اس جیت کے باوجود ڈولفنز کی ٹیم پلے آف میں پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور نور پور لائنز نے پلے آف میں جگہ بنالی۔

اب 25 ستمبر کو پہلے ایلیمنیٹر میں نور پور لائنز کا مقابلہ الائیڈ بینک اسٹالیئنز سے ہوگا جبکہ 24 ستمبر کو کوالیفائر میں یوایم ٹی مارخورز اور لیک سٹی پینتھرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

اتوار کو اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈولفنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 326 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

لائنز جواب میں 8 وکٹوں پر 310 رنز بنانے میں کامیاب ہوپائی۔

ڈولفنز کی اننگز میں وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

انہوں نے محمد ہریرہ کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کا اضافہ کیا۔ہریرہ چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سعود شکیل اور عمرامین نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں53 رنز کا اضافہ کیا تاہم سعود شکیل 23 اور آصف علی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔

عمرامین نے9 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے اور چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز اسکور کرنے والے قاسم اکرم کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے62 رنز کا اضافہ کیا۔ فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں کی مدد سے30 رنز اسکور کیے۔

لائنز کی طرف سے عامر جمال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی اور احمد دانیال دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوسکے۔
لائنز کی اننگز میں عبداللہ شفیق اور روحیل نذیر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز بنائے ۔ عبداللہ شفیق 27رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

روحیل نذیر نے6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز اسکور کیے۔ محمد طحہ نے40 رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن یہ کوشش کامیاب ثابت نہ ہوسکی۔

خوشدل شاہ نے5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز اسکور کیے۔ شاہین نے گھٹنے کی تکلیف میں بیٹنگ کرتے ہوئے5 چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ڈولفنز کی طرف سے سعود شکیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عمرامین کو ان کی 75 رنز کی اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مختصر اسکور۔
اینگرو ڈولفنز۔ 326 رنز ( 49.3 اوورز )۔ عمرامین 75 ۔ محمد اخلاق 52۔عامر جمال 69 / 3 وکٹ۔

نورپور لائنز 310 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) ۔ روحیل نذیر62۔ خوشدل شاہ 60 ۔ سعود شکیل 24 / 2 وکٹ۔
نتیجہ : اینگرو ڈولفنز نے 16 رنز سے جیتا۔

تعارف: News Editor