لیک سٹی پینتھرز نے بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ جیت لیا

 

لیک سٹی پینتھرز نے بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ جیت لیا۔

فائنل میں یوایم ٹی مارخورز کو 5 وکٹوں سے شکست۔

محمد حسنین اور عرفات منہاس کی تین تین وکٹیں۔

محمد حسنین ٹورنامنٹ میں 17 وکٹوں کےساتھ سرفہرست۔

عثمان خان کے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 272 رنز۔

ساجد خان پلیئر آف دی میچ اور محمد حسنین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے۔

فیصل آباد 29 ستمبر۔ نوازگوھر 

لیک سٹی پینتھرز بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کی فاتح بن گئی۔ فائنل میں اس نے یوایم ٹی مارخورز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ساجد خان پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ محمد حسنین کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

عثمان خان (272 رنز ) ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر۔ محمد حسنین (17 وکٹ) بہترین بولر اور عثمان خان ( سات کیچز ایک اسٹمپڈ ) بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔ نوجوان فاسٹ بولر علی رضا ٹورنامنٹ کے بہترین ایمرجنگ کرکٹر قرار پائے۔

اتوار کو اقبال اسٹیڈیم میں ُپرجوش شائقین کے سامنے مارخورز کے کپتان افتخار احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پینتھرز کے بولرز نے اسے 33.4 اوورز میں صرف 122 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

پینتھرز کو ہدف تک پہنچنے کے لیے پانچ وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس نے مطلوبہ اسکور 18 اوورز میں پورا کرلیا۔

مارخورز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیسرے اوور سے ہی شروع ہوگیا تھا جس کے بعد وہ کسی بھی موقع پر بڑا اسکور کرنے کی پوزیشن میں نہ آسکی۔

مارخورز کی اننگز میں فخرزمان پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔

حسیب اللہ نے تین چوکوں کی مدد سے27 رنز بنائے۔ فخر اور حسیب کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 56 رنز بنے۔ کپتان افتخار احمد 3۔ ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنانے والے کامران غلام 2 ۔ زین عباس 6 اور عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

مارخورز کی آخری 8 وکٹیں اسکور میں صرف 40 رنز کا اضافہ کرسکیں۔

محمد حسنین نے38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس نے 2.4 اوورز کی بولنگ میں صرف ایک رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کرڈالیں۔

فائنل کے لیے پینتھرز کی ٹیم میں شامل کیے جانے والے آف اسپنر ساجد خان نے 24 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اوپنرز عبدالواحد بنگلزئی اور عمر صدیق نے پینتھرز کو 51رنز کا اسٹارٹ دیا۔ عمرصدیق 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ون ڈاؤن پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ساجد خان 15 اور عثمان خان 13 رنز بنا پائے۔

عبدالواحد بنگلزئی 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے41 رنز اسکور کرکے عمران جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہوئے جنہوں نے اسی اوور میں حیدر علی کو بھی صفر پر آؤٹ کردیا۔

پینتھرز کی پانچویں وکٹ 94 کے اسکور پر گری تو اسے جیت کے لیے 29 رنز درکار تھے اس موقع پر رضوان محمود اور کپتان شاداب خان نے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔ رضوان 3 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاداب نے شاہنواز دھانی کی گیند پر چھکے کے ساتھ جیت کو تکمیل پر پہنچادیا۔ وہ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مختصر اسکور ۔
یوایم ٹی مارخورز 122 رنز آؤٹ ( 33.4 اوورز ) ۔ فخرزمان 46۔ عرفات منہاس 1 / 3 وکٹ۔ محمد حسنین 38 / 3 وکٹ۔ ساجد خان 24 / 2 وکٹ۔

لیک سٹی پینتھرز 123 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 18 اوورز ) ۔ عبدالواحد بنگلزئی 41 ۔ عمران جونیئر11 / 2 وکٹ۔ عاکف جاوید42 /2 وکٹ۔ نتیجہ ۔ لیک سٹی پینتھرز نے 5 وکٹوں سے جیتا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم پینتھرز پر انعامات کی بارش ;

چیمپئنز ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم پینتھرز کو 3 کروڑ کی انعامی رقم دے گئی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی مارخورز کی ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ کی انعامی رقم ملی،

پینتھرز کے ساجد علی پلیئر آف دی فائنل میچ قرارپائے اور ان کو 50 ہزار روپے کیش انعام دیا گیا، ٹورنامنٹ کے بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ عثمان خان کو دیا گیا،

انرجیٹک پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بھی عثمان خان قرار پائے، عثمان خان ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ بہترین باؤلنگ کرنے پر محمد حسنین ٹورنامنٹ کے بہترین بولرکا ایوارڈ دیا اور 10 لاکھ کیش بطور انعام دیا گیا، محمد حسنین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی لے اڑے،

انہوں نے ٹورنامنٹ میں کل 17 وکٹیں حاصل کیں، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے محمد حسنین کو 10 لاکھ کیش انعام اور گاڑی بھی دی گئی،

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کہا کہ میں اللّٰہ کا بے حد شکر گزار ہوں، کوشش کی کہ بہترین پرفارمینس دوں، ٹریننگ پر فوکس کیا تب ہی اچھا پرفارم کر پایا، لائن میں بولنگ کی،

باؤلنگ کوچ نے بہت زیادہ رہنمائی کی۔ اختتامی تقریب کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کراؤڈ دیکھنے کو ملا،

فیصل آباد کے کراؤڈ کا شکریہ، کوشش کی اور پوری تیاری سے میدان میں آئے، کھلاڑیوں نے پریشر پر قابو پایا اور اچھی کارکردگی پیش کی، ٹیم نے ذمہ دارانہ طریقے سے کھیلا۔

مارخورز کو رنرز اپ کی ٹرافی سے نوازا گیا، کیپٹن افتخار احمد نے ٹرافی وصول کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارخور کے کپتان افتخار احمد نے کہا کہ فائنل میچ میں اچھی پارٹنرشپ نہیں ہو سکی،

آج پینتھرز کا دن تھا، پینتھرز نے بہترین کرکٹ کھیلی، جس طرح پینتھرز نے کھیل پیش کیا وہ اس جیت اور ٹرافی کے حق دار ہیں۔

 

 

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto