ایم آئی ایمریٹس نےILT20 کے افتتاحی سیزن کے لیے پانچ نئے کھلاڑیوں کا چناو کر لیا

ایم آئی ایمرٹس نے نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی ٹیم کا حصہ بناتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں لورکن ٹکر (آئرلینڈ)، میک کینی کلارک (ویسٹ انڈیز)، ڈینیئل موسلی (انگلینڈ)، تھامس لیمونبی (انگلینڈ) اور کریگ اوورٹن (انگلینڈ) سے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جو افتتاحی سیزن کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ان میں لورکن ٹکرکا تعلق آئرلینڈسے ہے 26 سالہ بلے باز وکٹ کیپر آئرلینڈ، آئرلینڈ اے اور آئرلینڈ انڈر 19 کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

میک کینی کلارک، ویسٹ انڈیزسے ہیںاور 19 سالہ اے لسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں کلارک ویسٹ انڈیز انڈر 19 اسکواڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔انگلینڈ کے بیٹنگ آل راو¿نڈر ڈینیل موسلی جو انڈر 19 ٹیم میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں، نے جولائی 2019 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا کو بھی ایم آئی ایمرٹس کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ تھامس لیممونبی بھی انگلینڈ انڈر 19 کی نمائندگی کرتے ہیں اور دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیل چکے ہیں ان کے ساتھ کریگ اوورٹن، انگلینڈ میں پیدا ہونے والے باو¿لنگ آل راو¿نڈر تیز گیند بازی کرنے والے جڑواں بچوں میں سے ایک ہیں جنہیں انگلینڈ کے 2017-18 کے دورہ آسٹریلیا میں منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک انگلینڈ انڈر 19 اور مزید ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں

 

واضح رہے کہ ایم آئی ایمریٹس نے بھی حال ہی میں UAE کے چار مقامی کھلاڑیوں محمد وسیم، باسل حمید، ظہور خان اور وریتیا اراوند کو ILT20 کے افتتاحی سیزن کے لیے سائن کیا ہے۔ایم آئی ایمریٹس کے نوجوان کھلاڑی کیرون پولارڈ، ڈوین براوو، نکولس پوران، عمران طاہر اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے۔ مزید برآں، وہ شین بانڈ (ہیڈ کوچ)، پارتھیو پٹیل (بیٹنگ کوچ)، آر ونے کمار (بولنگ کوچ) اور جیمز فرینکلن (فیلڈنگ کوچ) کی زیر نگرانی ہوں گے کیرون پولارڈ کی قیادت میں ایم آئی ایمریٹس اپنا پہلا میچ 14 جنوری بروز ہفتہ کی شام شیخ زید کرکٹ اسٹیڈم میں کھیلے گی۔

error: Content is protected !!