کھیلوں کے فروغ میں ہائر ایجوکیشن کا نمایاں کردار ہے ، مختار احمد چیئرمین ایچ ای سی

کھیلوں کے فروغ میں ہائر ایجوکیشن کا نمایاں کردار ہے ، مختاراحمدچیئر مین ایچ ای سی

ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک بھر کی جامعات میں کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹیز سے بھی پاکستان کو متعدد کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑی ملتے رہے ہیں جو آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔

طلبہ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہ کر قائدانہ صلاحیتیں، ٹیم ورک اورنظم و ضبط جیسی بہترین صلاحیتیں پیدا کر سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے ایچ ایچ سی کرکٹ ٹیم کے 25 رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی جاوید علی میمن ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی و ٹیم منیجر ایچ ای سی کرکٹ ٹیم بحرکرم سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

چیئرمین ایچ ای سی، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یونیورسٹی کے طلباء میں کھیلوں کی مہارت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے میرٹ پر نوجوان کھلاڑیوں کی سلیکشن کو بھی سراہا

اور اس بات کا اعادہ کیا کہاایچ ای سی نوجوانوں کو تعلیم اور کھیل دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سے ملک بھر میں نئے ٹیلنٹ کے تلاش کیلئے کرکٹ سمیت مختلف گیمز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بھی انعقاد کررہی ہے جس سے کھیلوں کو فروغ ملے گا ۔

اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے چیئر مین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور ڈائریکٹر جنرل جاوید علی میمن کا بھی شکریہ ادا کیا

جنہوں نے پشاور یونیورسٹی کو پریڈنٹ کپ کے ٹرائلز اور ٹیم سلیکشن کا ٹاسک حوالے کیا جس میں میرٹ پر ٹیم کا انتخاب کیاگیا ٹرائلز میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے 20 کھلاڑیوں کو منتخب کیاگیا

تعارف: News Editor