پنجاب ہاکی ٹیم مئی کے تیسرے ہفتہ میں ازبکستان اور قازقستان کا دورہ کرے گی

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی پنجاب ہاکی ٹیم مئی کے تیسرے ہفتہ میں ازبکستان اور قازقستان کا دورہ کرے گی۔ اس امر کا اظہار سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹکرنل ر آصف ناز کھوکھر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ازبکستان اور قازقستان کے دورہ کے دوران میزبان ملک میں ڈومیسٹک ہاکی میچز کے علاوہ سہ ملکی ہاکی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔ اس ہاکی سیریز میں میزبان ملک ازبکستان، پاکستان سے پنجاب ہاکی ٹیم اور قازقستان کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے ریجنل گیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعہ ہاکی کے کھیل کو مقبول بنانے اور خطہ میں اسکی ترویج و ترقی کے لئے کرائی جانے والی ہاکی سیریز میں پنجاب، ازبکستان اور قازقستان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

 

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر نے اس بارے میں مزید بتایا کہ پنجاب ہاکی ٹیم کا یہ خیرسگالی دورہ جہاں پاکستان کا سافٹ امیج بہتر بنانے میں ممدومعاون ثابت ہوگا وہاں صوبہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع بھی میسر آئیں گے جس سے انکے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوگا اور اعتماد میں بہتری آئی گی۔ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر نے کہا کہ اس سلسلہ میں پنجاب ہاکی ایسوسی باقاعدہ ٹرائلز کا اہتمام کرے گی اور پنجاب ہاکی سلیکشن کمیٹی ان ٹرائلز کے ذریعہ باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ قومی پاسپورٹ کے حامل کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہونگے ۔ ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن و ممبر گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی، ایشین ہاکی فیڈریشن رائے عثمان اکبر کھرل اس بابت ایشین ہاکی فیڈریشن سے مکمل رابطہ رکھے ہوئے ہیں ۔ پنجاب ہاکی ٹیم کا 28 رکنی دستہ مئی کے تیسرے ہفتہ میں پاکستان سے روانہ ہوگا

error: Content is protected !!