پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسپین باؤلر ساجد خان نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
قومی ٹیم کے آف سپنر ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لیکر 24 سال پرانا جمود توڑ ڈالا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ساجد خان نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بیٹرز کو پریشان کردیا۔
ہوم گراؤنڈ پر آف سپنر نے انگلینڈ کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ گزشتہ روز کھیل کے اختتامی سیشن میں محض 10 گیندوں پر انگلش ٹیم کے 3 پلئیرز کا شکار کیا تھا۔
بطور آف سپنر ساجد خان 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف سپنر بن گئے ہیں۔
انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 26.2 اوورز میں 111 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،
ان سے قبل 2022ء میں ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف 114 رنز دے کر 7 کھلاڑی آؤٹ کئے تھے۔
اس سے قبل مشتاق احمد نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔