عرفات منہاس کی قومی ٹیم میں شمولیت پر کرکٹ ماہرین سیخ پا کیوں ؟
رپورٹ ; آصف نواز تنولی
پاکستان کرکٹ ٹیم میں جب بھی کسی نوجوان کو موقع دیا جاتا ہے تو لوگ سو طرح کی باتیں کرنے لگتے ہیں جبکہ دوسری طرف اگر کوئی نوجوان نظر انداز ہوتا ہے
تو یہی لوگ منہ اٹھا کر سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرنے لگ جاتے ہیں مطلب کسی نوجوان کو موقع دو پھر بھی تنقید اگر کسی نوجوان کو نظر انداز کرو پھر بھی تنقید !
عرفات منہاس ٹیم میں ویسے ہی نہیں آئے بلکہ اس کی پرفارمنس نے اس کے لیے قومی ٹیم کی راہ ہموار کی ہے انڈر 19 ورلڈ کپ 2023 میں عرفات منہاس نے 100 سے زائد رنز جبکہ 8 وکٹیں حاصل کی
جہاں منہاس کی اکانمی 3 رنز فی آوور سے بھی کم تھی پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی کے خلاف نیشنل بینک کرکٹ ارینا کا وہ اسپیل بھی یقیناً آپ کو یاد ہوگا جہاں اس نے نپی تلی بالنگ سے زلمی کے تجربہ کار بیٹنگ آرڈر کو ہلایا تھا
جبکہ رواں ماہ اومان میں ہونے والے ایمرجنگ ایشاء کپ میں بھی پاکستان کے سب سے کار آمد ٹول کراچی کے عرفات منہاس ہی رہے !
ہاں اس بات پر ضرور بحث ہوسکتی ہے کے عرفات کو آسٹریلیاء کیخلاف اسکواڈ میں شامل کیا اور زمبابوے کیخلاف پھر کیوں نہیں شامل کیا حالانکہ نوجوانوں کو پہلے آسان حریف کے سامنے گراؤنڈ میں اتار جاتا ہے