پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دے دیا۔
پارل میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ہینرچ کلاسن 86رنز بنا کر نمایاں رہے ، ریان ریکلٹن نے 36 ، ایڈن مارکرم نے 35، ٹونی ڈی زورزی نے 33 اور مارکو جانسن نے 10رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 4، ابرار احمد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میزبان ٹیم نے دو صفر سے اپنے نام کرلی تھی جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث شروع ہی نہ ہوسکا تھا۔
پاکستان کا اسکواڈ؛ کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد
جنوبی افریقہ کا اسکواڈ؛ ٹونی ڈِی زورزی، رائن رِکلٹن، راسی وینڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ٹرسٹن سٹبز، ہینرک کلاسین (وکٹ کیپر)، مارکو یانسین، اینڈل فلیوک وایو، کاگیسو رباڈا، اوٹنِیل بارٹ مین اور تبریز شمسی جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک 83 مرتبہ ون ڈے فارمیٹ میں آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں 30 میچز پاکستان نے جیتے جبکہ 52 میچوں میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی۔