پیس تھرواسپورٹس ڈے پرسافٹ بال فیڈریشن کےتحت تقریب کاانعقاد

پیس تھرواسپورٹس ڈے پرسافٹ بال فیڈریشن کےتحت تقریب کاانعقاد

اولمپیئن اصلاح الدین۔۔رونق لاکھانی۔أصف عظیم۔فرح سعید۔یاسمین حیدرکی شرکث۔۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اقوام متحدہ کے تحت منائے جانے والے "پیس تھرواسپورٹس ڈے” کے موقع پرسافٹ بال فیڈریشن أف پاکستان کےجانب سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ پیس تھرواسپورٹس ڈے منانےکامقصد کھیل کے ذریعے امن کے پیغام کوپوری دنیا میں عام کرنا ہے

پاکستان اولمپک اور سافٹ بال فیڈریشن اس دن سفید کارڈ لہرا کر اس عزم کااظہارکررہی ہے کہ اس دھرتی سے امن اور محبت کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گے

اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں سے پیارکرنے والی قوم ہے اور
کھیل قیام امن اور مفاہمت کا ایک اہم ذریعہ ہے کھیلوں کے ذریعے مختلف ثقافتوں، مذاہب،

قومیتوں اور زبانیں بولنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پرلاکر امن کے پیغام کوپوری دنیا میں عام کرنا ہے سافٹ بال فیڈریشن کے صدر أصف عظیم نے کہا کہ کھیل لوگوں کو اکٹھا کرنے اور امن کی تشکیل کا ایک طاقتور ذریعہ ہے یہ دوستی کوفروغ اور سرحدوں کے پار احترام کی لکیریں کھینچتا ہے فیڈریشن کی

نائب صدرفرح سعیدکاکہنا تھا کہ ہمیں صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی اور کھیل کو وسیع پیمانے پر قابل رسائی بنانے کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا

چیئرپرسن یاسمین حیدر نے کہا کہ جب لوگ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں تو وہ اپنے مدمقابل کے وقار، ٹیم ورک،رواداری کی اقدار اور منصفانہ کھیل اور ضابطوں کی اہمیت کا احترام کرنا سیکھتے ہیں

اس موقع پر وائس پریذیڈنٹس تہمینہ أصف ۔ڈاکٹرحنا جمشید ۔سیکریٹری جنرل نسیم خان اور سیکریٹری فنانس ذیشان مرچنٹ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں منعقدہ انٹرنیشنل ایونٹس میں غیرملکی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں

جواس بات کاواضح ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہےاس موقع پر شرکاء نے سفید کارڈ لہرا کر کھیلوں کے ذریعے امن کے پیغام کااعادہ کیا

error: Content is protected !!