33ویں نیشنل گیمز کے تائیکوانڈو ایونٹ میں مزید پانچ میڈلز کا فیصلہ ہو گیا –

ایبٹ آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)ایبٹ آباد میں جاری 33ویں نیشنل گیمز کے تائیکوانڈو ایونٹ میں مزید پانچ میڈلز کا فیصلہ ہو گیا

جس میں پاکستان آرمی مجموعی طور پر پندہ سونے چھ چاندی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ545پوائنٹس حاصل کر کے اپنی فیصلہ کن برتری برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ واپڈا9سونے8چاندی اور 4کانسی کے تمغوں کے ساتھ383پوائنٹس اپنے نام کرتے ہوئے دوسری اور پاکستان آئر فورس194پوائنٹس

حاصل کر کے ایک سونے چار چاندی اور 12کانسی کے تمغوں کے ساتھ تےسرے نمبر پر ہے ریلویز چوتھے ، ہائر ایجوکیشن چھٹے اور میزبان کے پی کے ایک چاندی اور چھ کانسی کے تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے ایبٹ آباد کے ثانوی تعلیمی بورڈ ہال میں منعقدہ تائیکوانڈو ایونٹ میں پانچ مزید تمغوں کا فیصلہ ہوا جس

میں واپڈا تین،آرمی اور پی اے ایف ایک ایک سونے کا تمغہ جےتنے مےں کامیاب رہے خواتین کے 53ویٹ کےٹگری میں پاکستان آرمی کی نقش نے سونے، ہائر ایجوکیشن کی خدےجہ نے چاندی، ریلوے کی اقراء اور گلگلت بلتستان کی منےبہ نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ57کلو گرام کےٹگری مےں واپڈا کی مدےحہ نے پہلی، آرمی کی فرسین نے دوسری پی اے ایف کی اقصیٰ اور ہائر ایجوکیشن کی ےمنا سوئم قرار پائےن اور انہوں

نے بالترتیب سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کئے ۔ اسی طرح مردوں کی68کےٹگری مےں مےدان واپڈا کے فہم کے ہاتھ دےا انہوں نے سونے، آرمی کے اعجاز احمد نے چاندی، ریلوے کے جبران اور سندھ کے بلال کانسی کا تمغہ حاصل کر سکے مقابلوں کی فن54کےڈگری میں پاکستان ائےر فورس کے شہزاد

اپنی ٹیم کےلئے تائیکوانڈو ایونٹ مےں پہلا گولڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ریلویز  کے طاہر نے سلور گلگت کے سعود اور آرمی کے شعےب نے برونز مےڈلز حاصل کئے مقابلوں کی مردوں کی ہیوی کےڈگری

میں واپڈا کے وقار پہلے نمبر پر رہتے ہوئے اپنی ٹیم کےلئے ایک مزید سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے، آرمی کے مظہر نے چاندی، پولیس کے عادل بن طلعت اور ریلویز کے عدنان کے حصے میں کانسی کے تمغے آئے ۔

error: Content is protected !!