پاکستانی بالرز ریورس سوئنگ کے ماہر ہیں، لیوک رانکی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹگ کوچ لیوک رانکی نے کہا ہے کہ پاکستانی بالرز ریورس سوئنگ کے ماہر ہوتے ہیں۔کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کوچ لیوک رانکی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کے برعکس پچ مختلف اور اس میں نمی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل آکر معلوم ہوگا گا کہ وکٹ کنڈیشنز کیسی ہیں

 

وکٹ کی کنڈیشن دیکھ کر ہی حتمی فیصلہ کریں گے، پاکستان سپر لیگ میں پچ کنڈیشنز مختلف ہوا کرتی تھیں، پاکستان میں اب کرکٹ زیادہ کھیلی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان میں وائٹ بال کرکٹ کھیل چکا ہوں، کافی عرصے بعد پاکستانی سرزمین پر سیریز کھیل رہے ہیں، پاکستانی بالرز ریورس سوئنگ کے ماہر ہوتے ہیں۔

error: Content is protected !!