دیگر سپورٹس

سابق سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد ارشد بھٹی کی دوسری برسی پر نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں قرآن خوانی کا اہتمام

لاہور،(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد ارشد بھٹی کی دوسری برسی کے موقع پر نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں قرآن خوانی اوران کی یاد میں پودا بھی لگایا گیا

قرآن خوانی میں ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ اور سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے ملازمین نے شرکت کی ، قرآن خوانی کے موقع پر مرحوم محمد ارشد بھٹی کیلئے دعا مغفرت کی گئی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے

قرآن خوانی کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پودا بھی لگایا اور دعاکی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!