72ویں پنجاب گیمز 2019ء، ڈی جی پروٹوکول کا دورہ پنجاب سٹیڈیم، انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 3سے 6اپریل تک منعقد ہونے والی 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے ڈی جی پروٹوکول اسجد غنی طاہر نے ہفتہ کے روز پنجاب سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے افتتاحی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے بتایا کہ 72ویں پنجاب گیز 2019ء کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، افتتاحی تقریب یادگار ہوگی،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کا سی سی ٹی وی کنٹرول روم بھی ایکٹو ہے، جس سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں داخل ہونے والے ہر فرد کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈی جی پروٹوکول اسجد غنی طاہر نے انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔


ڈی جی پروٹوکول اسجد غنی طاہر نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب سے بھی ملاقات کی اور 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے حوالے بات چیت کی،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور بھی موجود تھے ۔

error: Content is protected !!