کینیڈین ورلڈ ریسلر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

 

 امریکی ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر سمیع زین نے سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا ہے ،انہوں نے سوشل میڈیا پر حرم میں اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

 

کینڈین ریسلر سمیع زین نے ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی جس میں وہ کعبے کو عقیدت سے چھوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایک پیشہ ور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ رہنے سے وہ ان مقامات پر بھی جاتے ہیں جن کے بارے میں انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔

اس وجہ سے مجھے ایک ایسی زندگی ملی ہے جس میں حسین تجربات شامل ہیں وہ بھی ایسے جن سے میں ہمیشہ لُطف اندوز ہوں گا۔‘

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!