
پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے آسٹریلیا روانہ
پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بارانٹرنیشنل کرکٹ سیریزکھیلنے کیلئے آسٹریلیاروانہ ہوگئی۔
ایونٹ میں قومی بلائنڈ ٹیم کی قیادت نمرہ رفیق کریں گی، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سید سلطان شاہ کے مطابق وویمن ٹیم کا یہ پہلا انٹرنیشنل دورہ ہے۔
ویمنز کرکٹر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرجوش ہیں، پاکستان آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گا۔
سیریزکا پہلا میچ برسبین میں 20 اپریل کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 21، تیسرا23، چوتھا 24، پانچواں میچ 25 اپریل کو ہوگا۔



