کرکٹ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کے سپرد ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہو گا، اگر پاکستان آج دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت جاتا ہے تو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم کو فیصلہ کُن برتری حاصل ہو جائے گی۔

پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کی توقع کی جا رہی ہے، شائقین کو آج کے میچ سے بھی ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلادیش کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔

بنگلادیش کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، حسن علی نے 3.2 اوورز میں 30 رنز دے کر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!