ویٹ لفٹنگ

ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ ; پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا

ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ ; پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا

قطر کے شہر دوحہ میں جاری ماسٹرز ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا پاکستان کے کاشف ریحان نے 102 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں یہ کارنامہ انجام دیا

45 سال کے ایج گروپ میں شامل کاشف ریحان نے 170 کلو گرام وزن اٹھایا کاشف ریحان نے اسنیچ میں 70 اور کلین اینڈ جرک میں 100 کلو گرام وزن اٹھایا

تین گولڈ اور ایک برانز میڈل کیساتھ پاکستان کے تمغوں کی تعداد چار ہوگئی پاکستان کی تین خواتین نیلم ریاض ، سیبل سہیل اور نادیہ مقصود بھی آج ایکشن میں نظر آئینگی

ایشین ماسٹرز چیمپیئن شپ 31 مئی تک جاری رہے گی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!