باکسنگ

پشاور : پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام وومن ٹیلنٹ باکسنگ ٹرائلز کا انعقاد

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام وومن ٹیلنٹ باکسنگ ٹرائلز کا انعقاد

مردان پشاور اور بنوں ریجن کے مابین ٹرائلز

خواتین مقابلوں میں کالجز ،جامعات اور تعلیم سے محروم خواہش مند خواتین کھلاڑیوں کو مقابلوں میں دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے انجینئر امیر مقام

پشاور : قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام باکسنگ ویمن ٹیلنٹ ھنٹ ٹرائلز کے ذریعے بنوں مردان اور پشاور ریجن میں کھلاڑیوں کو یکساں مواقع اور ان کے ہنر کو مزید نکھارنے کیلئے ٹرائلز منعقد کئے گئے۔

اس موقع پر وفاقی منسٹر امور برائے آزاد کشمیر گلگت بلتستان سفران وفاقی وزیر جناب امیر مقام سابقہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاھد حیسن انجنیر عارف راون ڈائریکٹر سپورٹس انٹرنیشنل اتھلیٹ شبانہ خٹک اس موقع پر موجود تھے

وفاقی منسٹر امور برائے آزاد کشمیر گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سارے پاکستان سے مختلف کھیلوں میں کھلاڑی سامنے آرہے ہیں

اس ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام میں کراچی سے خیبر وزیرستان چترال گلگت بلتستان کی ٹیلینٹ ھنٹ ھو رہا ہے جو بہت خوش آئند اور متاثر کن ہے ھائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے تمام یونیورسٹیوں کے ذریعے ٹیلینٹ کے لئے جال بچھایا ھوا ھے

اور منسٹر پرائم منسٹر پوتھ سپورٹس پروگرام کے ذریعے ان ٹیلنٹ ھنٹ کو سکول کالج یونیورسٹیوں کے علاؤہ وہ بچے بھی حصہ لے رھے جو تعلیم سے محروم تہ گئے ہیں انکو بھی بھر پور طریقے سے سہولت فراھم کی جارہی ہے

آج قیوم سپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ ارینہ ھال میں تمام گرلز نظر آرہے ہیں ۔

جو اس ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور باچا خان یونیورسٹی وائس چانسلر کو اور ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک کو مبارک باد دیتا ھوں جنھوں نے شبانہ روز محنت کے بعد بہترین ٹرائلز منعقد کئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!