کرکٹ

کھتری پریمیئر لیگ سیزن 3 آفیشل ترانہ ‘پھر سے ہوگا دے دھنا دن’ ریلیز ہو گیا

کھتری پریمیئر لیگ سیزن 3 آفیشل ترانہ ‘پھر سے ہوگا دے دھنا دن’ ریلیز ہو گیا۔

کراچی: (سپورٹس لنک رپورٹ) مسلم کھتری کمیونٹی کے معروف گلوکار توصیف حسین نے KPL 3 کا نیا گانا تیار کیاہے،

کھتری پریمیئر لیگ سیزن تھری کا خوبصورت ترانہ جس کا عنوان ہے ’’پھر سے ہوگا دے دھنا دن‘‘ کی رونمائی گزشتہ روز کردی گئی۔ ترانہ کھتری پریمیئر لیگ KPL أفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا ہے۔

توصیف حسین اپنی پرجوش پرفارمنس کے لیے جانے جاتے ہیں اور وہ خود ہی نغمہ نگاربھی ہیں جنہوں نے اس سے قبل KPL کے 2 سیزن کے مقبول ترین ترانے پیش کیے ہیں کھتری پریمیئر لیگ KPL مسلم کھتری کمیونٹی کی پریمیئر T20 فلڈ لائٹس کرکٹ لیگ کے طور پر تین کامیاب سال مکمل کر رہی ہے۔

اس ترانہ میں توانائی، جوش اور جذبے کو مجسم کرتا ہے جو ٹورنامنٹ کے شاندار کامیاب سفر کو واضع کرتا ہے، ساتھ ہی ساتھ کرکٹ مسلم کھتری برادری اور شائقین کے درمیان گہرے تعلق کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد صادق کھتری کے مطابق کھتری پریمیئر لیگ سیزن 3 کا أغاز 8 جولائ سے کراچی کے پہلے فلڈ لائٹ تاریخی اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیئم میں ہوگا اور فائنل 2 اگست کو شیڈول ہے ہوگا۔

صادق کھتری نے مزید کہا ہے ک ٹورنامنٹ کو شاندار انداز میں أرگنائز کرنے کے لیئے ب ایک مضبوط ٹورنامنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئ ہے۔

جس کے چیئرمین عرفان زیری، وائیس چیئرمین عبدالوہاب بابا جی، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صادق کھتری، یاسین منیم، شاہد ٹاؤ، رضوان واڈا، ڈاکٹر ذاکر، حبیب سلطانی اور محمد نظام شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئ ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!